ورلڈ کپ فائنل میں شائقین کی آمد سے پاکستانی فائنل کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
عالمی کپ کو دیکھنے کیلیے مجموعی طور پر دس لاکھ 16 ہزار 421 افراد نے گراؤنڈز کا رخ کیا
اتوار کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 11ویں ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلیے 93,013 ریکارڈ شائقین نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا رخ کیا۔
یہ اس میدان میں شائقین کی آمد کا مجموعی طورپر بھی نیا ریکارڈ بنا جبکہ میگا ایونٹ فائنل میں اس سے قبل 1992 میں پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ دیکھنے کیلیے اسی میدان پر 87,182 افراد آئے تھے، ایم سی جی پر اس سے قبل شائقین کی آمد کا مجموعی ریکارڈ91,112 تھا، یہ ریکارڈ تعداد 2013 میں انگلینڈ سے باکسنگ ڈے ایشز ٹیسٹ کے ابتدائی دن ایم سی جی پہنچی تھی، منتظمین کے مطابق 6 ہفتوں پر محیط حالیہ عالمی کپ کو دیکھنے کیلیے مجموعی طور پر دس لاکھ 16 ہزار 421 افراد نے گراؤنڈز کا رخ کیا ہے۔