یمن کی صورتحال وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد آج ریاض روانہ ہوگا
دفترخارجہ نے وفد کے جانے کی تصدیق کی ہے نہ تردید
NEW DELHI:
وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستان کااعلیٰ اختیاراتی وفد سعودی عرب کی قیادت سے یمن کی صورت حال پرتبادلہ خیال کے لیے آج ریاض روانہ ہوگا۔
وفد میں سرتاج عزیز، طارق فاطمی اوروزارت دفاع وخارجہ کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہوں گے۔ پاکستانی وفد سعودی قیادت سے یمن کی پیچیدہ صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے کردارکے بارے میں اہم بات چیت کرے گا۔ دفترخارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے نہ تردید کہ وفدکب جارہا ہے تاہم ہفتے کی شب سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری نے سرکاری سطح پر اعلان کیا تھاکہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد سعودی درخواست کا جائزہ لینے کے لیے جلد ریاض روانہ ہورہا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی قومی اسمبلی اجلاس میں کہا تھاکہ ایک اعلی سطح کا وفد جلد سعودی عرب روانہ ہوگا۔