اپریل کے وسط تک سموں کی تصدیق مشکل نظر آنے لگی

سموں کی تصدیق کے لیے3 کروڑ روپے میں متعلقہ سیلولر کمپنیوں کو70ہزار بائیومیڑک نظام والی ڈیوائسز فراہم کی گئیں،ذرائع

سموں کی تصدیق کے لیے3 کروڑ روپے میں متعلقہ سیلولر کمپنیوں کو70ہزار بائیومیڑک نظام والی ڈیوائسز فراہم کی گئیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیلولرکمپنیوں کوغیرقانونی اورغیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کیلیے کی گئی ہدایت پرمتعلقہ کمپنیوں نے نادرا کو بائیومیٹرک سسٹم لینے کیلیے 3 کروڑروپے ادا کیے ہیں۔


ذرائع نے بتایا کہ سموں کی تصدیق کے لیے3 کروڑ روپے میں متعلقہ سیلولر کمپنیوں کو70ہزار بائیومیڑک نظام والی ڈیوائسز فراہم کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سموں کی تصدیق کاعمل اپریل کے وسط تک مکمل کیے جانے کی ڈیڈلائن میں توسیع کرنا پڑے گی کیونکہ تمام سموں کی تصدیق ڈیڈلائن تک ہوتی نظر نہیں آرہی ، اس لیے کم ازکم ایک ماہ مزید درکار ہوگا۔ خاص طور پر ملک کے دیہی علاقوں میں لوگوں میں سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کے عمل میں زیادہ وقت لگ رہاہے جس کی بڑی وجہ لوگوں میں اس ضمن میں آگہی نہ ہونا بتائی گئی ہے۔
Load Next Story