نئی دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی دھڑے بندی کا شکار

کیجریوال کی رہنماؤں سے گفتگو میں پارٹی چھوڑنے کی دھمکی، آڈیوٹیپ سامنے آگئی

پارٹی کے 2 بانی رہنما بورڈ میٹنگ میں اختلافات پر پارٹی سے فارغ کردیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی مشکلات کا شکار ہوگئی۔


پارٹی کے اندر ہی دھڑے بننے کی باتیں سامنے آنا شروع ہوگئیں۔ پارٹی کے 2 بانی رہنماؤں کو بھی پارٹی سے فارغ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پارٹی کے 2 بانی رہنما بورڈ میٹنگ میں اختلافات پر پارٹی سے فارغ کردیے گئے ہیں۔

ادھر دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے رہنما کی باتیں بھی منظرعام پر آگئی ہیں۔ لیک ہونے والی آڈیو میں کیجریوال نے پراشانت بھوشن اور یوگیندرا یادوکے متعلق گفتگو کی۔ اس آڈیومیں اروند کیجریوال نے پارٹی سے علیحدہ ہونے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ کیجریوال کیمپ کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ9 ماہ سے لیڈرز کے فون ٹیپ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے ذریعے پارٹی کی لیڈرشپ کوبلیک میل کیاجاتا ہے۔
Load Next Story