یوحناآباد واقعے کے 28 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جیل بھجوائے گئے 16 ملزمان پر 2افراد کو زندہ جلانے جب کہ 12 پر توڑ پھوڑ کا الزام ہے، پولیس

پولیس نے سانحہ یوحنا آباد کے 28 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یوحناآباد واقعے کے 28 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔


لاہور پولیس نے سانحہ یوحنا آباد کے 28 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت میں پیش کئے گئے 16ملزمان 2افراد کو جلانے جب کہ 12 توڑ پھوڑ کا الزام تھا۔ پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ نہ طلب کئے جانے پر عدالت نے مملزمان کو 14 روز کے لئے جیل بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں دو گرجا گھروں کے باہر ہونے والے دھماکوں کے بعد مشتعل مظاہرین نے 2 ملزمان کو زندہ جلادیا تھا جب کہ کروڑوں روپے کی سرکاری و نجی املاک کو تباہ کردیا تھا۔
Load Next Story