الطاف حسین سیاست چھوڑ کر فلموں میں ولن کا کردار کریں ترجمان تحریک انصاف
قوم الطاف حسین کی دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہوچکی ہے اور وقت آ گیا ہے کہ وہ قوم کو حساب دیں، شیریں مزاری
لاہور:
تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ الطاف حسین ہر تیسرے ہفتے ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتےہیں اور واپس لے لیتے ہیں جب کہ ان کو چاہئے کہ وہ سیاست چھوڑ کر فلموں میں ولن کا کردار کریں۔
تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اسٹیٹس کو کی پارٹی ہے، تاجروں اور صحافیوں کو دھمکیاں دینا ایم کیو ایم کا طرہ امیتاز ہے اورنائن زیرو آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ کاخاتمہ کس بات کی جانب اشارہ ہے، الطاف حسین ہر تیسرے ہفتے ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں اور واپس لے لیتے ہیں جب کہ ان کو چاہئے کہ اب وہ سیاست چھوڑ کر فلموں میں ولن کا کردار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی تباہی میں الطاف حسین کا بہت بڑا ہاتھ ہے، وہ ولی خان بابر، عظیم طارق ، زہرہ حسین کے قاتل ہیں، جو زبان وہ قوم کی ماؤں اور بیٹیوں کے لئے استعمال کرتے ہیں وہ شرمناک ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قوم الطاف حسین کی دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہوچکی ہے اور وقت آ گیا ہے کہ وہ قوم کو حساب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا سےبھتہ خوری کاخاتمہ کیا، اب کراچی سے بھی ظلم کی تاریک رات ختم ہونے کو ہے، میرپورآزاد کشمیرکی طرح نائن زیرو سے بھی تحریک انصاف ضمنی انتخاب جیتے گی۔