امریکی خفیہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹرپر حملہ فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
ریاست میری لینڈ میں خفیہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹرکے مرکزی دروازے پرنامعلوم شخص نے گاڑی ٹکرا دی۔
امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے سے نامعلوم شخص نے گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں نامعلوم کار سوار نے خفیہ ادارے کے ہیڈکوارٹر این ایس اے کے مرکزی دروازے سے گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی جسے دیکھتے ہی گیٹ پر تعینات اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں راہ چلتے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
این ایس اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر ہیڈکوارٹر کے قریب گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے اپنے تحت معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ خفیہ ادارے کے ہیڈکوارٹر میں 11 ہزار اہلکار اور 29 ہزار ملازمین موجود تھے۔