پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے 19 اپریل سے 12مئی تک انعقاد کا امکان
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق سیریز کا آغاز ون ڈے میچز سے ہوگا
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 19 اپریل سے 12 مئی تک کھیلے جانے کا امکان ہے۔
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آغاز ون ڈے میچز سے ہوگا جو شیر بنگلہ اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے،اس کے بعد ٹیسٹ سیریز ہوگی، پہلا ٹیسٹ کسی دوسرے شہر میں منعقد ہونے کے بعد دوسرا پانچ روزہ میچ اور واحد ٹوئنٹی 20 بھی شیر بنگلہ اسیڈیم میں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر سیکیورٹی کرنل (ر) اعظم سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلیے لاہورسے ڈھاکا روانہ ہوگئے، وہ مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بعد 2 یا 3 روز میں وطن واپس آ کر رپورٹ پی سی بی حکام کو پیش کریںگے، اس کی روشنی میں گرین شرٹس کی سیریزکوحتمی شکل دی جائیگی۔