وہاب کے اسپیل پر وکٹ بچانا خوش قسمتی ہے واٹسن
دوبارہ موقع ملنے پر اس بات کوثابت کیا کہ ابھی مجھ میں ون ڈے کرکٹ باقی ہے،واٹسن
NEW DELHI:
آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن ابھی مزید ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنا چاہتے ہیں۔
ورلڈ کپ فتح پر ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے مائیکل کلارک کے ہم عمر 33 سالہ واٹسن نے کہا کہ پرتھ میں افغانستان سے گروپ میچ میں ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے باوجود مجھے اپنے کیریئر کے ختم نہ ہونے کا یقین تھا، میں نے دوبارہ موقع ملنے پر اس بات کوثابت کیا کہ ابھی مجھ میں ون ڈے کرکٹ باقی ہے، میلبورن فیڈریشن اسکوائر پر منعقدہ تقریب جشن میں میڈیا سے گفتگو میں واٹسن نے کہا کہ میں پاکستانی پیسر وہاب ریاض کے خطرناک ترین اسپیل پر وکٹ بچانے میں کامیاب رہنے کو اپنی خوش قسمتی سے تعبیر کرتا ہوں۔