موثر انتخابی اصلاحات کیلیے اے پی سی بلائیں خورشید شاہ کا وزیر اعظم کو خط

جوڈیشل کمیشن بنانے کا اقدام خوش آئند اور ملک کے مفاد میں ہے،خورشید شاہ

جوڈیشل کمیشن بنانے کا اقدام خوش آئند اور ملک کے مفاد میں ہے،خورشید شاہ فوٹو: فائل

PESHAWAR/DERA ISMAIL KHAN:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو جوڈیشل کمیشن بنانے پر مبارکباد کا خط لکھا ہے جس میں انھوں نے انتخابی اصلاحات کو موثر اور جامع بنانے کیلیے کل جماعتی کانفرنس بلائی جانے کی بھی تجویز دی ہے۔


سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کے نام خط میں لکھا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا اقدام خوش آئند اور ملک کے مفاد میں ہے، انھوں نے کہا کہ تشویش کی بات یہ ہے کہ جب سے دھرنا ختم ہوا ہے حکومت کی انتخابی اصلاحات پر توجہ کم ہوتی نظر آ رہی ہے حالانکہ انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Load Next Story