کراچی میں دسمبر سے مارچ تک 800 مدارس رجسٹرڈ کرلیے گئے
راچی میں ایک ہزار400 سے زائد مدارس موجود ہیں جن میں ایک لاکھ 73 ہزارسے زائد طلبا زیرتعلیم ہیں
سانحہ پشاور کے بعد بننے والے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں دسمبر سے مارچ تک 800 سے زائد مدارس رجسٹرڈ کرلیے گئے ہیں جبکہ اشتعال انگیز تقاریر پر 103 اور نفرت انگیز لٹریچر کی تقسیم پر 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم 719 افغان نژاد باشندے بھی پکڑے گئے،سب سے زیادہ کارروائیاں کالعدم تنظیموں کے خلاف کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر کوپشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں معصوم طلبا سمیت140 سے زائد شہادتوں کے بعد دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان مرتب دیا گیا تھا، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں23 دسمبر 2014 سے اب تک 800 سے زائد مدارس رجسٹرڈکرلیے گئے ہیں،کراچی میں ایک ہزار400 سے زائد مدارس موجود ہیں جن میں ایک لاکھ 73 ہزارسے زائد طلبا زیرتعلیم ہیں600 سے زائدغیرملکی بھی شامل ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں کے دوران اب تک اشتعال انگیز تقاریر پر 240 مقدمات درج جبکہ 103 افرادگرفتارکیے جاچکے ہیں، نفرت انگیز لٹریچر کی تقسیم پر5 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 3 ملزمان قانون کے شکنجے میں آئے۔