15 ملکوں کے سفیر آرمی پبلک اسکول پہنچ گئے

وفد کو آپریشن ضرب عضب ، متاثرین کی جلد از جلد بحالی اور فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی،

وفد کو آپریشن ضرب عضب ، متاثرین کی جلد از جلد بحالی اور فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ فوٹو: فائل

15 دوست ممالک کے سفیروں پر مشتمل وفد نے آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کیا اور اسکول میں زیر تعلیم بچوں اور اساتذہ سے اظہار یکجہتی کیا، بعد ازاں وفد نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ بھی کیا اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان سے ملاقا ت کی۔


وفد کو آپریشن ضرب عضب ، متاثرین کی جلد از جلد بحالی اور فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی، سفرا نے پاکستانی قوم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تعریف کی، وفد میں ارجنٹینا، آذر بائیجان، آسٹریا، بوسنیا، ڈنمارک، مصر، ہنگری، یونان، پولینڈ، رومانیا، رشین فیڈریشن، جنو بی افریقہ، سویڈن، تاجکستان اور یوکرین کے سفیر شامل تھے۔
Load Next Story