’’آئی ٹو آئی‘‘ گانے پر امریکا میں ’’پریسٹیج ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا طاہر شاہ

آج میں جو کچھ ہوں وہ میرے مداحوں کی بدولت ہے جنہوں نے میرے گانے کو پسند کیا، طاہر شاہ

طاہر شاہ نے 2013 میں سوشل میڈیا پر اپنے انگریزی گانے کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی فوٹو: فائل

گلوکار طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں امریکا میں اپنے گانے ''آئی ٹو آئی'' کی وجہ سے ''پریسٹیج ایوارڈ'' سے نوازا گیا۔


طاہر شاہ نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ انہیں اپنے گانے ''آئی ٹو آئی'' کی شاعری پر امریکا کے پریسٹیج ایوارڈ دیا گیا ہے جو کہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے، آج انہوں نے جو مقام حاصل ہوا ہے وہ ان کے مداحوں کی بدولت ہے جنہوں نے ان کے گانے کو پسند کیا، جس پر وہ ان کے بہت شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ طاہر شاہ نے 2013 میں سوشل میڈیا پر اپنے انگریزی گانے کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جسے لاکھوں افراد نے دیکھا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2l9vcw_eye-to-eye_news
Load Next Story