بھارتی کرکٹ بورڈ کا سچن ٹنڈولکر کو کوچ بنانے کا فیصلہ

بی سی سی آئی نے ڈنکن فلیچر کی جگہ ٹنڈولکر کو 3 سال کیلئے ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹنڈولکر آئی پی ایل کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
بھارتی کرکٹ بورڈ نے لیجنڈری بلے بار سچن ٹنڈولکر کو ڈنکن فلیچر کی جگہ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں سچن ٹنڈولکر کو بھارت کا نیا کوچ بنانے کا فیصلہ کیا کیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ ٹنڈولکر سے زیادہ کوئی دوسرا فرد بھارتی کرکٹ ٹیم کو نہیں جانتا۔ سچن ٹنڈولکر کو 3 سال کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وہ 8 اپریل سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کے بعد ڈنکن فلیچر کی جگہ لیں گے۔

واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر 200 ٹیسٹ، 463 ایک روزہ میچوں اور ایک ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
Load Next Story