اپوزیشن جماعتوں کا یمن کی صورتحال پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ
پاکستان مشرق وسطیٰ میں مصالحتی کردار ادا کرے،سابق صدر آصف زرداری
حزب اختلاف کی جماعتوں نے یمن کے مسئلے پر حکومت سے کل جماعتی کانفرنس اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر فاروق ستار، اسفند یار ولی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی، اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ حکومت یمن کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے،یمن کی صورتحال پر فیصلہ کرنے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے اور حکومت تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں مصالحتی کردار ادا کرے، پوری اسلامی دنیا میں آگ لگی ہوئی ہے، یمن کے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی بات سنی جائے جب کہ خطے کا استحکام خطرے میں ہے دیکھنا ہوگا کہ حالات کس طرف جاتے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2lew9g_sheri-rehman_news