دہری شہریتفیاض لغاری کی گرفتاری کے بجائے کمیٹی قائم

مقدمے کاتمام ریکارڈکمیٹی کے سپردکردیاگیا،پولیس ذرائع کی ایکسپریس سے گفتگو

مقدمے کا تمام ریکارڈکمیٹی کے سپردکردیا گیا،پولیس ذرائع کی ایکسپریس سے گفتگو. فائل فوٹو

سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے فیاض لغاری،ڈپٹی ڈائریکٹررانابلال سمیت ایف آئی اے کی دہری شہریت کیس کی پوری تحقیقاتی ٹیم کیخلاف سپریم کورٹ کے روبروحقائق چھپانے پرتھانہ سیکریٹریٹ میںان کے خلاف درج مقدمے میںان کی فوری گرفتاری کے بجائے وفاقی پولیس حکام نے اعلیٰ پولیس افسران پرمشتمل3رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی جبکہ تھانے کے ایس ایچ اوکوتاحکم ثانی زبانی حکم کے تحت اس مقدمے میںکسی قسم کی گرفتاری سے روک دیاگیاہے جس کے بعدمقدمے کاتمام ریکارڈکمیٹی کے سپردکردیاگیا۔


پولیس کے ذمے دارذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ آئی جی اسلام آبادنے ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادمحمدیوسف ملک،اے آئی جی آپریشنزطاہرعالم خان،اے ایس پی تھانہ سیکریٹریٹ سرکل حسن اقبال پر مشتمل خصوصی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔اس ضمن میں متعلقہ زون کے انچارج ایس پی سٹی سے رابطہ کی کوشش کی گئی مگررابطہ نہ ہوسکاتاہم متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوانسپکٹرقیصرنیازگیلانی نے ایکسپریس کے رابطے پرتصدیق کی کہ چونکہ مقدمہ ایک ایسے اعلیٰ آفس کیخلاف ہے جب مقدمہ درج ہواتووہ اس وقت ڈی جی ایف آئی اے تھے مگراب انہیں انسپکٹرجنرل سندھ پولیس لگادیاگیاہے لہذاہمیں بتایاگیاکہ خصوصی کمیٹی مقدمے کی تحقیقات کرے گی،مقدمے کے اندراج کے بعدڈی جی ایف آئی اے فیاض لغاری کوآئی جی پولیس سندھ بنادیاگیااوروفاقی پولیس حکام یاتحقیقاتی کمیٹی نے تاحال اس پرکوئی پیشرفت نہیںکی۔

Recommended Stories

Load Next Story