اقتدارمیں آکربرطرف ایس ایس پی اسلام آباد کوملازمت پربحال کرینگےعمران خان

ملک میں ایمانداراورمجاز افسران کو زبردستی خاموش کرایا جارہاہے، عمران خان

ملک میں ایمانداراورمجاز افسران کو زبردستی خاموش کرایا جارہاہے، عمران خان ۔ فوٹو: فائل

KATHMANDU:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے ایس ایس پی اسلام آباد نیکوکارہ کو غیر قانونی احکام نہ ماننے پر ملازمت سے برطرف کیاہے،تحریک انصاف اقتدارمیں آکر انھیں ملازمت پر بحال کرکے عزت دیگی۔


بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہاکہ ایس ایس پی اسلام آباد نیکو کارہ کو ڈی چوک میں تحریک انصاف کے دھرنے میں کارکنان پرتشدد کرنے کے احکام نہ ماننے پر ملازمت سے برطرف کیاگیا،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے انھیں تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے کارکنان پر تشدد کے احکام دیے تھے۔ عمران خان نے کہاکہ ملک میں ایمانداراورمجاز افسران کو زبردستی خاموش کرایا جارہاہے، حالانکہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہاہے۔

تحریک انصاف نیکو کارہ کو ملازمت سے برطرف کرنے کے وفاقی حکومت کے اقدام کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے کہاہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجودپاکستان میں قیمتوں میں اضافہ بھتہ خوری کے مترادف ہے،انھوں نے کہا کہ حکومت پہلے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کرنا چاہتی تھی تاہم تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی۔
Load Next Story