آئی ایم ایف سے 49 کروڑ ڈالر کی چھٹی قسط موصول
اب تک اس پروگرام میں آئی ایم ایف پاکستان کو3ارب 70کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کرچکا ہے۔
آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈسہولت کے تحت پاکستان کو قرضے کی مدمیں چھٹی قسط موصول ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق چھٹی قسط کی مد میں حکومت پاکستان کوآئی ایم ایف سے49کروڑ90لاکھ 49 ہزار ڈالر موصول ہوگئے ہیں جو اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹس میں جمع کرادیے گئے جسکے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح بھی بڑھ کر 16 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی،اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف نے31مارچ کو پاکستان کے نیویارک اکاؤنٹ میں 49 کروڑ 90 لاکھ ڈالر منتقل کیے، اب تک اس پروگرام میں آئی ایم ایف پاکستان کو3ارب 70کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کرچکا ہے۔