کیویزبورڈ نے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی ٹیم پراعزازات کی بارش کردی

کیویز بورڈ نے برینڈن میکولم کو سرریچرڈ ہیڈلے میڈل، کین ولیمسن کو ریڈپاتھ کپ اورٹرینٹ بولٹ کو ونسر کپ سے نوازا۔

کیویز بورڈ نے برینڈن میکولم کو سرریچرڈ ہیڈلے میڈل، کین ولیمسن کو ریڈپاتھ کپ اورٹرینٹ بولٹ کو ونسر کپ سے نوازا۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
میگاایونٹ میں شاندار پرفارمنس پیش کرنے والی کیویز ٹیم ورلڈکپ اپنے نام تو نہ کرسکی لیکن کرکٹ بورڈ نے شاندار کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزازات سے ضرور نواز دیا۔


نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2015 اور اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار بیٹنگ کرنے والے کپتان برینڈن میکولم کو سر ریچرڈ ہیڈلے میڈل سے نواز دیا، میکولم نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سال میں ایک ہزاررنز بنائے جس میں پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری کے علاوہ سری لنکا کے خلاف 195 رنز بھی شامل ہیں۔

کیویز کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر کین ولیمسن کو ورلڈ کپ میچز میں شاندار بیٹنگ کرنے پر ریڈپاتھ کپ اور میگا ایونٹ میں 22 وکٹیں حاصل کرنے والے ٹرینٹ بولٹ کو ونسر کپ سے نوازا جب کہ بورڈ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کین ولیمسن کو پلئیر آف دی ایئر کے اعزاز سے بھی نوازا دیا۔
Load Next Story