ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش کے بعد جاتی سردی پھر لوٹ آئی
کوئٹہ ڈویژن میں گزشتہ2 روزسے بارش جاری جب کہ ہزارہ ڈویژن ،کشمیراور گلت بلتستان میں بھی موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد ایک مرتبہ پھر جاتی ہوئی سردی لوٹ آئی جب کوئٹہ اور چمن میں بارش کا سلسلہ گزشتہ 2 روز سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن، پشاور، کوئٹہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہوائیں اور موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے شہر رسالپور میں 38، جہلم 26، کوہاٹ 20، مری 19، کوئٹہ 17، بارکھان 15، چکوال ،سرگودھا اور پشاور میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ ہزارہ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان کے علاوہ پنجاب کے شہر ملتان، بھاولپور اور رحیم یار خان کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔