صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی، ایف آئی اے اور انویسٹی گیشن پولیس کا ایس پی شامل ہوگا

جے آئی ٹی صولت مرزا سے تفتیش کرکے 7 روز کے اندر محکمہ داخلہ کو رپورٹ دے گی، فوٹو:فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مچھ جیل میں پھانسی کے قیدی صولت مرزا کےویڈیو بیان کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ڈی آئی جی امیر شیخ کی سربراہی میں کام کرے گی جب کہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی، ایف آئی اے اور انویسٹی گیشن پولیس کا ایک ایس پی شامل ہوگا۔


سیکریٹری داخلہ سندھ مختار سومرو کے مطابق جے آئی ٹی صولت مرزا سے تفتیش کرکے 7 روز کے اندر محکمہ داخلہ کو رپورٹ دے گی۔

واضح رہے کہ مچھ جیل میں پھانسی کے قیدی صولت مرزا کو 19 مارچ کو پھانسی دی جانی تھی تاہم اس سے چند گھنٹے قبل جیل سے ویڈیو کے ذریعے صولت مرزا کا بیان سامنے آنے کےبعد مجرم کی پھانسی موخر کردی گئی ہے۔
Load Next Story