2ملزم گرفتار6مسروقہ گاڑیاں برآمد

لطیف آباد اے سیکشن تھانے کی حدوں سے چھینی جانے والی2 کاریں بر آمد کرلیں۔

لطیف آباد اے سیکشن تھانے کی حدوں سے چھینی جانے والی2 کاریں بر آمد کرلیں۔ فوٹو : فائل

مارکیٹ پولیس نے چھاپہ مار کر کار اور موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے 2 افراد کو گرفتار کر کے چھینی گئی 2 کاریں اور4 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔


ایس ایچ او واحد بخش لغاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ مارکیٹ تھانے کی حد سے گزشتہ3 روز کے دوران چھینی گئی2 کاریں اور مسروقہ 4موٹر سائیکلیں برآمد کرانے کے لیے تحقیقات جاری تھیں ، اس دوران خفیہ اطلاع پر پٹھان کالونی میں چھاپہ مار کر افتخار عرف افی ڈان اور اس کے ساتھی حیدر کو گرفتار کر کے4 موٹر سائیکلیں اور پنیاری اور لطیف آباد اے سیکشن تھانے کی حدوں سے چھینی جانے والی2 کاریں بر آمد کرلیں۔
Load Next Story