سعودی خواہش ہے پاکستان مکمل تعاون کرےخواجہ آصف

یہ جمہوری حکومت ہے، جنرل ضیاء یاجنرل مشرف کی نہیں ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا پارلیمنٹ میں ہوگا، خواجہ آصف

یہ جمہوری حکومت ہے، جنرل ضیاء یاجنرل مشرف کی نہیں ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا پارلیمنٹ میں ہوگا، خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خواہش ہے کہ پاکستان یمن کے مسئلے پر مکمل تعاون کرے لیکن ہم جوفیصلہ کریں گے وہ قومی مفادمیں اور پارلیمنٹ کے اندرہوگا، ہم چاہتے ہیں کہ یمن تنازع پرامن حل ہو اور امت مسلمہ کا اتحاد منتشر نہ ہو اور مسلم امہ خودکو شیعہ سنی فساد میں تباہ نہ کرے۔


نجی ٹی وی سے گفتگومیں خواجہ آصف نے کہاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چھ اپریل کوطلب کیاگیاہے، ہم پارلیمنٹ کواعتمادمیں لیں گے اور تمام حقائق بتائیںگے، یہ جمہوری حکومت ہے، جنرل ضیاء یاجنرل مشرف کی نہیں ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا پارلیمنٹ میں ہوگا اور پارلیمنٹ جوبھی فیصلہ کریگی اس کامکمل احترام کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کی سرحدکوکوئی خطرہ نہیں ہے، ہمارے 1000فوجی سعودی عرب میں ہیں، وزیراعظم ترکی کادورہ کررہے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ بھی پاکستان کادورہ کررہے ہیں۔
Load Next Story