ہوم سیکریٹری نے لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی
سیکریٹری داخلہ کے فیصلے کے خلاف ملزم نے دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
سیکریٹری داخلہ نے ممبئی حملہ سازش کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے احکام واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی نے اپنی نظربندی کے خلاف ان سے رجوع کیا تھا تاہم درخواست مسترد کردی گئی۔ قبل ازیں لاہورہائی کورٹ نے ہوم سیکریٹری کو ہدایت کی تھی کہ وہ ملزم کی درخواست پر5دنوں میں فیصلہ کریں۔
سیکریٹری داخلہ کے فیصلے کے خلاف ملزم نے دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ ملزم کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے بتایا کہ انھیں زبانی طور پر فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے، درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔