رواں سال قرعہ اندازی کے ذریعے سرکاری حج اسکیم کے عازمین کا اعلان کیا جائے گا
حجاز مقدس جانے والے 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیوٹ اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کریں گے،وزارت مذہبی امورکی بریفنگ
وزارت مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے لئے درخواستیں 15 سے 23 اپریل تک دی جاسکیں گی تاہم رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت پہلے آئیے پہلے پائیے کے بجائے عازمین قرعہ اندازی کے ذریعے حجاز مقدس جاسکیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو وزارت مذہبی حکام نے رواں سال ہونے والے حج سے متعلق تجاویز پیش کیں جب کہ حکام نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس سال پہلے آئیے پہلے پائیے کے بجائے سرکاری حج اسکیم کے لئے قرعہ اندازی ہوگی اور خوش نصیب افراد کو پیکج دیا جائے گا جب کہ 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیوٹ اسکیم کے تحت عازمین حج کریں گے۔
حکام نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ سستا حج پیکج دینے والے ٹور آپریٹرز کو مجموعی کوٹے کا 2 فیصد دیا جائے جب کہ کراچی ، کوئٹہ اور سکھر سے فی حج پیکج 2 لاکھ 46 ہزار 271 روپے ہے جب کہ سرکاری حج اسکیم کے لئے درخواستیں 15 سے 23 اپریل تک دی جائیں گی۔