پاکستان طاقتور پارلیمنٹ کے ذریعے زیادہ مستحکم ہوگا زرداری

اسپیشل اکنامک زون بل2012 کاروبار اورسرمایہ کاردوست ماحول کے قیام کیلیے اہم ہے

اسلام آباد:صدر زرداری ینگ پریذیڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیداروں سے خطاب کررہے ہیں فوٹو : اے پی پی

لاہور:
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں موجود بے پناہ معاشی پوٹینشل، پاکستان کی اسٹرٹیجک لوکیشن، معدنی وسائل اور ہنرمند افرادی قوت کوملک کی ترقی اور عوام کی بہبود کے لیے استعمال کیاجائے۔

ایوان صدرمیں ینگ پریزیڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا حکومت کی طرف سے اسپیشل اکنامک زون بل دو ہزار بارہ کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول کے قیام کے لیے اہم ہے جس سے امید ہے کہ کاروباری فائدے ہوں گے اور روزگار فراہم ہوں گے۔ قانون کے تحت پوری اشیا، مشینری اور آلات کو ایک دفعہ کیلیے کسٹم ڈیوٹیزسے استثنیٰ ہوگا اوردس سال کے لیے اس پر کوئی انکم ٹیکس نہیں ہوگا۔


ان تراغیب کو قانونی تحفظ دیا جائے گا جس سے معاشی پالیسیوں کواستحکام ملے گا اور ملک کی صنعتی بیس بڑھے گی۔ صدر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جمہوری منتخب حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی، حکومت پارلیمنٹ کی مضبوطی کو بھرپور ترجیح دیتی ہے۔ پاکستان مضبوط اور طاقتور پارلیمنٹ کے ذریعے زیادہ مستحکم ہوگا۔

 
Load Next Story