نیب کا توقیرصادق کوفرارمیں مدد دینے والوں سے تفتیش کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے فرارمیں پولیس افسرکی مدد کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی

سابق چیئرمین اوگراکے موٹروے کے راستے لاہور سے اسلام آباد فرار ہونیکا انکشاف فوٹو: فائل

نیب نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے گورنر ہائوس سے مبینہ فرارمیں کردار اداکرنے پرایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھراورپیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیربدر کے صاحبزادے علی بدر سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


جبکہ پنجاب حکومت نے بھی فرار میں پولیس افسر کی مدد کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جب اس سلسلے میں علی بدر سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلیے اس طرح کا جھوٹا پروپیگنڈاکررہی ہے ۔ عرفان کھوکھر نے کہاکہ میں تو کئی روز سے گورنر ہائوس کے سامنے سے بھی نہیں گزرا ۔میں توقیر صادق کو نہیں جانتا ۔علاوہ ازیں سابق چیئرمین اوگراتوقیرصادق کاموٹروے کے راستے لاہورسے اسلام آباد فرارہونے کاانکشاف ہوا ہے جبکہ موٹروے حکام کی جانب سے نیب ٹیم کو گرفتاری کی اجازت نہ مل سکی۔

 

Recommended Stories

Load Next Story