فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ قائم
چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ سماعت کے لیے تمام فریقین کونوٹس بھی جاری کردیے ہیں
SUKKUR:
چیف جسٹس پاکستان ناصرالملک نے 21ویں ترمیم کے تحت فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف درخواستوں کی سماعت کیلیے فل کورٹ بینچ قائم کردیا ہے جو 16اپریل 2015کو 18ویں،19ویںاور21ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ سماعت کے لیے تمام فریقین کونوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ بار، لاہور ہائی کورٹ بار،پاکستان بارکونسل سمیت 12درخواستوں کی سماعت کی جائے گی۔شاہد اورکرزئی نے 19ویں ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی تھی، وہ بھی سماعت کا حصہ ہوگی،فل کورٹ بینچ میں چیف جسٹس ناصرالملک کے ساتھ ساتھ جسٹس جوادایس خواجہ جسٹس انور ظہیر جمالی جسٹس میاں ثاقب نثارجسٹس آصف سعید خان کھوسہ سمیت دیگر جج شامل ہیں۔