چیف الیکشن کمشنرکادباؤنئے سیکریٹری بابریعقوب کی دوبارہ تقرری

الیکشن کمیشن کے افسران نے اپنا دباؤ ڈالتےہوئے نئے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا حکمنامہ منسوخ کرادیا۔

الیکشن کمیشن میں اچھی شہرت کے حامل سیکریٹری کی تعیناتی چیف الیکشن کمشنرکی وجہ سے ہی ممکن ہوئی فوٹو: فائل

KARACHI:
الیکشن کمیشن کے نئے سیکریٹری بابریعقوب فتح محمد کی دوبارہ تقرری چیف الیکشن کمشنرکے دباؤ پر کی گئی۔


الیکشن کمیشن کے بعض ممبران اور سیکریٹری کی حیثیت سے تقرری کے خواہشمند افسران کی جانب سے شدید مخالفت کے باوجودالیکشن کمیشن میں اچھی شہرت کے حامل سیکریٹری کی تعیناتی چیف الیکشن کمشنرکی وجہ سے ہی ممکن ہوئی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی حیثیت سے بابر یعقوب فتح محمد کی تعیناتی کے احکام جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے افسران نے اپنا دباؤ ڈالتےہوئے نئے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا حکمنامہ منسوخ کرادیا۔

چیف الیکشن کمشنر سردارمحمد رضاخان نے حکومت پرواضح کیاکہ الیکشن کمیشن کی شفافیت اورغیر جانبداری کو قائم رکھنے کے لیے اچھی شہرت کے حامل سینیئربیوروکریٹ بابریعقوب فتح محمد کی تعیناتی ضروری ہے جس کے بعد اسٹیبلشمنت نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کردیا۔
Load Next Story