ڈنمارک کی آئی ڈی پیزکی بحالی کیلیے 16 لاکھ ڈالرکی امداد
رقم پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے ذریعے بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
FAISALABAD:
ڈنمارک نے خیبر ایجنسی،شمالی اور جنوبی وزیرستان کے نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی کے لیے 16 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔
خیبر پختونخوا کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق یہ رقم پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے ذریعے بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کا ادارہ اپنے گھروں کوواپس جانے والے افراد کے لیے غیر غذائی امدادی سامان کا انتظام کرے گا۔