کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

سائٹ اورگولیمارمیں2 افرادمارے گئے،قائدآباد،نارتھ ناظم آباد اورآرام باغ سے 3 لاشیں ملیں

3 روزقبل زخمی ہونے والااہلسنت والجماعت کاکارکن چل بسا،فائرنگ سے7 افرادزخمی فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک ،7 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گولیمار چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا ، ڈی ایس پی رستم خٹک نے بتایا کہ 28 سالہ قمبر نقوی کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے اردو بازار میں ناظم آباد فلائی اوور کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا۔مجلس وحدت المسلمین کے ترجمان آصف کے مطابق مقتول قمبر نقوی ان کا سرگرم رضاکار تھا ،نارتھ ناظم آباد ایس بلاک میں قبرستان سے نوجوان کی لاش ملی ، ایس ایچ او شارع نور جہاں راجہ طارق نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 25 سالہ جاوید کے نام سے ہوئی ، مقتول 4 روزسے لاپتہ تھا، آرام باغ کے علاقے میں فرنیچر مارکیٹ سے نوجوان کی لاش ملی ، آرام باغ پولیس کے مطابق مقتول کی عمر تقریباً 22 برس معلوم ہوتی ہے اور وہ پینٹ شرٹ میں ملبوس ہے ،پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول کو اغوا کے بعد فرنیچر مارکیٹ میں لاکر فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا،


سائٹ کے علاقے فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ، ایس ایچ او سائٹ اے رائو رفیق نے بتایاکہ باوانی چالی میں کے ای ایس سی کے دفتر کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے 40 سالہ محمد انور پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا ، قائد آباد کے علاقے ملوک ہوٹل کے قریب سے معمر شخص کی لاش ملی جوکہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا ، ایس ایچ او ملیر سٹی امتیاز نیازی نے بتایا کہ 85 سالہ جلیل طبعی طور پر ہلاک ہوا ہے ،گلشن معمار چیک پوسٹ نمبر ایک نزد بنگالی موڑ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ زاہد احمد کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سر اور سینے پر 2 گولیاں مار کر ہلاک کر دیا،

محمود آباد میں گیٹ نمبر ایک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 18 سالہ سید رمیض حسین زیدی،سپر ہائی وے پر علی بابا ریسٹورنٹ کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 24 سالہ نادر زخمی ہوگیا،منگھوپیرمیں فائرنگ سے 50 سالہ شیریں زادہ زخمی ہوگیا ،ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ عرفان اور 24 سالہ وقاص زخمی ہوگئے،نیپئر کے علاقے جاپان روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عبدالرزاق زخمی ہوگیا،گلشن معمار کے علاقے سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مزمل نامی شخص کو زخمی حالت میں وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے گلشن معمار تھانے پہنچایا،علاوہ ازیں 3 روز قبل اورنگی ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا عبدالخالق نجی اسپتال میں چل بسا،اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید کے مطابق مقتول ان کی جماعت کا کارکن تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story