پشاور پولیس کی چھاپہ مار کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار منشیات اور اسلحہ برآمد

ملزمان کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 8 ایم ایم کی 3 رائفلز، 2 ایس ایم جی اور 2 پستول برآمد ہوئیں، پولیس

پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پولیس نے ریگی کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے پشاور کے علاقے ریگی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان پر چھاپہ مارکر 4 کلاشنکوف، 8 ایم ایم کی 3 رائفلز، 2 ایس ایم جی اور 2 پستول برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران مکان سے منشیات بھی برآمد ہوئی جب کہ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load Next Story