بھارت میں بجلی کی بندش سے تنگ بیوی اپنے پیا کا گھر چھوڑ گئی
رینو پاسوان کی 3 سال قبل پٹنا کے گاؤں برنی میں ششی بوہان سے شادی ہوئی تھی
GILGIT:
بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنا کے گاؤں ''برنی'' میں بجلی کی بندش کے باعث بیوی اپنے شوہر کا گھر چھوڑ کر میکے جابسی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنا کے گاؤں برنی میں 3 سال قبل ششی بوہان نامی شخص سے شادی کے بندھن میں جڑنے والی رینو پاسوان نے بجلی کی بندش سے تنگ آکر سسرال چھوڑ دیا، خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اب مزید اس گھر میں نہیں رہ سکتی جہاں نہ صرف بجلی کی بندش کا شدید مسئلہ ہے بلکہ صحت کے حوالے سے بھی وہ گاؤں قابل رہائش نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رینو چھوٹے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنے شوہر کے گھر آگئی تھی تاہم بجلی کی بندش میں بہتری نہ آنے کے باعث وہ واپس میکے چلی گئی جب کہ شوہر ششی بوہان اور اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گاؤں میں بجلی کی بندش کی ایسی صورتحال نہیں کہ گھر چھوڑا جائے کیونکہ گزشتہ سالوں سے گاؤں میں بجلی کی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہو گئی ہے اور اب گاؤں میں 15 گھنٹے بجلی آتی ہے جب کہ پہلے محض 7 سے 8 گھنٹے بجلی آتی تھی۔