دہری شہریت کیسرحمن ملک نے زرضمانت جمع کرادی
عدالت نے ضمانت کی توثیق کردی،مقدمے کی نقول فراہم،یکم نومبرکوفرد جرم عائدہوگی
دہری شہریت کیس میں وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے ضمانت جمع کرادی۔
سیشن عدالت نے ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے مقدمے کی نقول فراہم کردی ہیں یکم نومبرکوفردجرم عائد ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک وکیل سرمد اعوان کے ہمراہ عدالتی کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی حسن فیروز کے روبرو پیش ہوئے تھے اور وکیل صفائی نے عدالت کو بتایاکہ فاضل عدالت نے ریجنل الیکشن کمشنر کراچی تنویر زکی کی درخواست پر ان کے موکل کو نوٹس جاری کیے تھے اور9اکتوبر سے قبل 50ہزار کے ذاتی مچلکے اور 50ہزار روپے کی زرضمانت جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
اس موقع پر رحمن ملک کے ضمانتی احسن کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس نے حلف نامہ داخل کرتے ہوئے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ ہرپیشی پر رحمٰن ملک کو عدالت میں پیش کرنے کے پابند ہیں غیرحاضری کی صورت میں عدالت کو ضمانت ضبط کرنے کا اختیار ہے، فاضل عدالت نے ضمانت میں توثیق کی اورپراسیکیوشن کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 265/Cکے تحت رحمن ملک کو مقدمے کی نقول فراہم کیں،فاضل عدالت نے رحمن ملک پر فرد جرم عائد کرنے کیلیے یکم نومبر مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔