تحریک انصاف نے این اے 246 میں پولنگ کے دوران فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی
کارکنوں پر حملےکا خدشہ ہے اس لئے پولنگ اسٹیشن کےاندرفوج اور باہررینجرزتعینات کی جائے، الیکشن کمیشن کو باضابطہ درخواست
QUETTA:
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کے دوران فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لئے باضابطہ درخواست کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ این اے 246 پر انتخابی مہم کے دوران ان کی جماعت کے امیدوار پر مخالف جماعت کی جانب سے حملہ ہوا، اس کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔ اس لئے الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ 23 اپریل کو ضمنی انتخاب کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر فوج جب کہ باہر رینجرز کو تعینات کیا جائے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2lqn3z