جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد سیاسی و سماجی شعبوں میں موجود ہیں ڈی جی رینجرز

شہری جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پر دیں، میجر جنرل بلال اکبر

شرپسند عناصر کے خلاف سخت اور مکمل کارروائی کی جائے گی، میجر جنرل بلال اکبر، فوٹو:فائل

ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردی سیاسی و سماجی شعبوں میں موجود ہیں عوام شرپسند عناصر پر کھڑی نظررکھیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام شرپسند عناصر پر نظر رکھیں کیونکہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد سیاسی و سماجی شعبوں میں موجود ہیں لہٰذا شہری ایسے عناصر کی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے لیے اقدامات اٹھائےجارہے ہیں اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت اور مکمل کارروائی کی جائے گی۔
Load Next Story