کراچی میں ہر سیاسی جماعت کو جلسے کی آزادی ہونی چاہئے چوہدری نثار علی
وفاقی وزیر داخلہ کی چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو پی ٹی آئی کے جلسے کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ کراچی میں ہر سیاسی جماعت کو جلسہ کرنے کی آزادی ہونی چاہئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو تحریک انصاف کے جلسے کی سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلسے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے بہتر سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے کے خلاف رویہ جمہوری اقدار کےمنافی ہے ہر سیاسی جماعت کو شہر میں جلسہ کرنے کی آزادی ہونی چاہئے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ این اے 246 میں ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے گا جب کہ الیکشن کمیشن نے مناسب سمجھا تو الیکشن کے روز رینجرز تعینات کی جائے گی۔