انڈین ہاکی فیڈریشن کی پاکستان ہاکی کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے تعاون کی پیشکش

پاکستان ہاکی کی مالی امداد کے لئے اپنی حکومت اور اسپانسرز سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں،جنرل سیکرٹری انڈین ہاکی فیڈریشن

بھارت اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کے بغیر شرکت کا تصور بھی نہیں کرسکتا،جنرل سیکرٹری انڈین ہاکی فیڈریشن۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر یہ وقت آچکا ہے کہ مالی بحران سے نمٹنے کے لئے بھارت نے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لئے بھارت ہرممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے تاکہ گرین شرٹس رواں سال جون میں ہالینڈ میں ہونے والے اولمپکس کوالی فائنگ ٹورنامنٹ میں شریک ہوسکے۔


خط میں انڈین ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ بھارت اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کے بغیر شرکت کا تصور بھی نہیں کرسکتا اس لئے فیڈریشن پاکستان ہاکی کی مالی امداد کے لئے اپنی حکومت اور اسپانسرز سے بھی بات کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ٹیمیں 2016 میں ہونے والے میگاواٹ ایونٹ میں اچھے انداز میں مدمقابل آسکیں۔

واضح رہے کہ مالی مشکلات کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن نے راولپنڈی میں اولمپکس کوالی فائنگ راؤنڈ کی تیاری کے حوالے سے لگایا گیا کمیپ ملتوی کردیا تھا۔
Load Next Story