پاکستان غیرمحفوظ ملک نہیں ہےجرمن قونصل جنرل

باہربیٹھ کرپروپیگنڈہ کرنے کے بجائے یہاں آکراصل حقائق کودیکھنا چاہیے،گفتگو

باہربیٹھ کرپروپیگنڈہ کرنے کے بجائے یہاں آکراصل حقائق کودیکھنا چاہیے،گفتگو

جرمنی کے قونصل جنرل ٹیلی لینر نے کہا کہ پاکستان غیر محفوظ ملک نہیں ہے، باہربیٹھ کر پروپیگنڈہ کرنے کے بجائے یہاں آکراصل حقائق کودیکھنا چاہیے۔

پاکستان اورجرمنی کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اوردونوں ملکوں کے درمیان حوصلہ افزا تجارت بھی ہوتی ہے، وہ کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے، اس موقع پران کے ہمراہ جرمن صحافی اینگریڈ مولر بھی موجود تھیں ،جرمن صحافی نے کہاکہ جرمن کی 8 کروڑآبادی میں 4 کروڑ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ پاکستان کی 19 کروڑ کی آبادی میں ٹیکس اداکرنے والوں کی تعداد صرف 19 لاکھ ہے،اسی طرح سے پاکستان میں ان پڑھ افراد کی تعداد 42 فیصد ہے۔


ایسی صورت میں کسی بھی ملک کی ترقی کے امکانات انتہائی معدوم ہوجاتے ہیں، جرمن صحافی نے کہا کہ افغانستان کے مقابلے میں پاکستان کے حالات بہت بہتر ہیں یہاں کراچی میں آزادی سے گھوم پھر رہی ہوں جبکہ کابل میں ایسا نہیں ہے، پاکستان میں زیادہ تر لوگ سیاستدانوں کو برائی کی جڑ سمجھتے ہیں تو لوگوں کو چاہیے کہ وہ خراب شہرت رکھنے والوں کومنتخب نہ کریں۔ جرمنی میں اگر کوئی منتخب نمائندہ عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترتا ہے تو وہ دوبارہ منتخب نہیں ہوسکتا ہے۔ امریکی ڈرون حملوں کو رکوانے کے لیے حکومتی سطح پرکوشش کی جانی چاہیے۔

 
Load Next Story