شہدائے زلزلہ کی7ویں برسی پر تقاریبمتاثرین کا مظاہرہ
مظفرآباد میں قائم مقام صدر اور وزیراعظم آزادکشمیر نے یادگار پر پھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی کی
KARACHI:
2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کی ساتویں برسی منائی گئی، اس موقع پر دعائیہ تقاریب ہوئیں۔
جبکہ لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرکے روتے رہے، صبح 8بج کر 52منٹ پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، مظفرآباد میں قائم مقام صدر اور وزیراعظم آزادکشمیر نے یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام آباد میں مارگلہ ٹاور کے باہر بھی تقریب ہوئی جبکہ متاثرین نے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا، انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک لیا، احتجاج میں تباہ شدہ سکولز کے بچے بھی شامل تھے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا کام جلد مکمل کیا جائے جبکہ گھر بنانے کیلئے قسطیں بھی ادا کی جائیں، وفاقی وزیر اطلاعات نے مظاہرین کو فنڈز کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔ لاہور میں مسلم لیگ(ق) کے زیراہتمام فاتحہ خوانی کی گئی، ن لیگ کے قائد نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔