قوم معاشرے میں انتشار پھیلانے والی قوتوں کے خلاف متحد ہے وزیراعظم
اقلیتی برادری کے بنیادی حقوق کی حفاظت، عزت و وقار اور جان و مال کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہیں، وزیر اعظم
ISLAMABAD:
وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انتشار کو ہوا دینے والی قوتیں پاکستانی معاشرے کو نقصان پہنچانے کے لئے اس میں بگاڑ پیدا کر رہی ہیں۔
مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ رواں برس سال ایسٹر ایسے موقع پر منایا جا رہا ہے جب پاکستان میں بین العقیدہ ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے، انتشار کو ہوا دینے والی قوتیں پاکستانی معاشرے کو نقصان پہنچانے کے لئے اس کے پورے ڈھانچے میں بگاڑ پیدا کر رہی ہیں، قوم ایسے عناصر کے مذموم عزائم کو بخوبی سمجھتی ہے اور ان کے عزائم ناکام بنانے کے لئے پوری طرح متحد ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کے لئے ان کے مذہب اور نسل سے قطع نظر برابری، آزادی اور تحفظ کی پالیسی کا دو ٹوک اعلان کیا تھا۔ اس یقین دہانی کا پاکستان کے آئین میں اطمینان بخش طور پر احاطہ کیا گیا ہے جو پاکستان کی تمام برادریوں کے لئے برابر کے حقوق اور مکمل تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ پاکستان کے طول و عرض میں بسنے والے تمام باشندوں کو ان کےعقیدے سے قطع نظر یکساں حقوق حاصل ہیں۔ حکومت تمام اقلیتی برادریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت، عزت و وقار اور جان و مال کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے۔