ویسٹ انڈیز کے اسپنر سنیل نارائن کا بالنگ ایکشن کلیئر قرار

گزشتہ برس آئی پی ایل کے دوران سنیل نارائن کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ایونٹ میں بولنگ کرانے سے روک دیا تھا

بولنگ کراتے وقت سنیل نارائن کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں آگیا ہے.فوٹو:فائل

ویسٹ انڈیز کے اسپنرسنیل نارائن کا بالنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد ان کے لئے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے ایک مرتبہ پھر کھل گئے ہیں۔


سنیل نارائن نے گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے منظور شدہ چنائی کی لیباریٹری میں بالنگ ایکشن کا بائیو میکنک ٹیسٹ کرایا تھا، ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق بولنگ کراتے وقت سنیل نارائن کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں آگیا ہے۔ سنیل نارائن نے بالنگ ایکشن کی رپورٹ بی سی سی آئی کی مشتبہ بالنگ ایکشن کے حوالے سے قائم کمیٹی کو جمع کرادی جس نے رپورٹ کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں آئی پی ایل میں بالنگ کی اجازت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس آئی پی ایل کے دوران سنیل نارائن کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے انہیں بھارت کی جانب سے کسی بھی ایونٹ میں بولنگ کرانے سے روک دیا تھا جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ورلڈ کپ سمیت دیگر بین الاقوامی ایونٹ سے دستبردار ہوگئے تھے۔
Load Next Story