ایفی ڈرین کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پرریکارڈطلب

ڈپٹی ڈائریکٹرڈرگ عبدالستار نے درخواست دائرکی،سماعت 18اکتوبرتک ملتوی

فوٹو : فائل

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری ظفر اقبال نے


ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ اسکینڈل میں نامزد ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ عبدالستار سوہرانی کی عدم ثبوت پر بری کرنے کی درخواست سماعت کیلیے منظورکرلی اوراے این ایف کونوٹس جاری کر کے18 اکتوبر کو جواب اور ریکارڈ طلب کر لیا ۔ درخواست گزارکاموقف ہے کہ اس کے خلاف کوئی ثبوت موجودنہیںہے اور نہ ہی اس کا اس کیس سے کوئی تعلق ہے اس لیے اسے بری کیا جائے۔

 
Load Next Story