دورہ بنگلادیش کیلئے پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان معاملات طے پاگئے
پی سی بی اوربی سی بی کے درمیان مالی معاملات طے ہونے کے بعد قومی ٹیم 13 اپریل کو ڈھاکا پہنچے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے معاملات طے ہونے کے بعد دورہ بنگلادیش کی تصدیق کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنگلادیش نے 2012 میں پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر پی سی بی کو زر تلافی کی پیش کش کی تھی جس پر دونوں کرکٹ بورڈذ کے درمیان مالی معاملات طے پاگئے جس کے مطابق بنگلادیش بورڈ پی سی بی کو 3 لاکھ 25 ہزارڈالرز زرتلافی کی مد میں دے گا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلادیش کی تصدیق کردی۔
پی سی بی اوربی سی بی کے درمیان مالی معاملات طے ہونے کے بعد قومی ٹیم 13 اپریل کو ڈھاکا پہنچے گی جہاں 3 ایک روزہ میچز 17، 19 اور 22 اپریل کو میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جب کہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 24 تاریخ کو کھیلا جائے گا جس کے بعد 2 ٹیسٹ میچز کی سیریزکا پہلا میچ 28 اپریل سے شروع ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 6 مئی سے میرپور میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں دورہ پاکستان کی حامی بھری تھی تاہم سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرنے کے باوجود نامعلوم وجوہات کی بنا پراچانک دورہ ملتوی کردیا تھا۔