ہماری انتخابی مہم میں ایم کیوایم اورالیکشن کمیشن رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں عمران اسماعیل
کریم آباد میں کیمپ اکھاڑنے والوں کو متحدہ قومی موومنٹ نے رہا کروانے کے بعد اپنے دفتر میں ہار پہنائے،رہنما تحریک انصاف
تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 246 سے ضمنی انتخاب کے امیدوار عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے خوفزدہ کئے جانے کے باعث انتخابی مہم صحیح طریقے سے چلا نہیں پارہے تاہم متحدہ کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
کراچی میں اپنے حلقہ انتخاب کریم آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایک طرف الیکشن کمیشن اور دوسری جانب ایم کیو ایم کے لوگ انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے گھر گھر جاکر انتخابی مہم چلا نہیں پارہے اس لئے حکام سے اپیل ہے کہ حلقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل فوج تعینات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان بھی قوم کے بچے ہیں جو صادقین، گل جی، احمد فراز اور دیگر بن سکتے تھے لیکن ان کے ہاتھ میں ہتھیار پکڑادیئے گئے اور انہیں بھتہ وصول کرنے پر لگا دیا گیا، کریم آباد میں کیمپ اکھاڑنے والوں کو متحدہ قومی موومنٹ نے رہا کروانے کے بعد اپنے دفتر میں ہار پہنائے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ کہتے ہیں کہ این اے 246 روایتی طور پر ایم کیو ایم کا حلقہ ہے اور اگر ساری جماعتیں اپنے اپنے حلقے طے کرلیں گی تو الیکشن لڑنے کا کیا فائدہ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم خوفزدہ ہونے یا پیچھے ہٹنے والے نہیں جب کہ اس حوالے سے انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2lspmh_imran-ismaeel_news