کالعدم تنظیم کے منجمداکاؤنٹ سے رقم نکلوانے پر 4 افرادگرفتار
مانسہرہ سے20 لاکھ روپے نکلوائے گئے،نجی بینک کا ایک اہلکار بھی پکڑا گیا.
خفیہ اداروں نے ایک شدت پسندکالعدم تنظیم کے منجمدشدہ اکاؤنٹ سے بیس لاکھ روپے نکلوانے پرچار افراد کوحراست میں لے لیاہے۔
جبکہ ان افرادکاساتھ دینے کے الزام میں مذکورہ نجی بینک کے ایک اہلکارکوبھی گرفتارکر لیاگیاہے۔وزارت داخلہ کے ایک اہلکارنے اپنانام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کوبتایاکہ گرفتار افرادکاتعلق جمعیت النصارسے ہے اوراْنھوںنے مانسہرہ میں ایک نجی بینک کے اکاؤنٹ سے بیس لاکھ روپے نکلوائے تھے یہ اکاؤنٹ مذکورہ تنظیم کے نام سے تھاجو کہ 2003ء میں منجمدکردیاگیا،تھا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ان ملزمان نے انکشاف کیاہے کہ وہ اس رقم سے ایک اسکواڈ تشکیل دیناچاہتے تھے جس کویہ ذمے داری سونپی جانی تھی کہ وہ اعلٰی حکومتی شخصیات،اہم سرکاری اورفوجی عہدوں پرتعینات افسران کے قریبی رشتے داروںکواغواکرنے کے بعد اپنے مطالبات کوتسلیم کراناتھا۔ اس کے علاوہ یہ رقم تنظیم کے امورکی انجام دہی میں بھی استعمال ہوناتھی۔