ماروی میمن گالف کی شوقین نکلیں کوچ کی خدمات حاصل کرلیں
ماروی میمن قومی سطح کے مقابلوں میں شرکت کی خواہشمند ہیں۔
چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے پینٹنگ میں نام کمانے کے بعد گالف کے کھیل میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماروی میمن نے گالف کھیلنے کی ٹریننگ کیلیے کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور وہ راولپنڈی اسلام آباد کے گالف کلبوں میں میچ پریکٹس کے ساتھ قومی سطح کے مقابلوں میں شرکت کی خواہشمند ہیں۔ اتوار کو پاکستان نیوی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیراہتمام مارگہ گرین گالف کلب اسلام آباد میں چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ میں ماروی میمن نے 45 اسکور کرکے چیف آف نیول اسٹاف سے ایوارڈ وصول کیا۔ اس موقع پر ماروی میمن کاکہناتھا کہ گالف میرا پسندیدہ کھیل ہے ، مستقبل میں بھی اسے جاری رکھوں گی۔