تحریک انصاف کے پارلیمنٹ میں آنے سے استعفوں کا معاملہ ختم ہوگیا اسپیکر قومی اسمبلی
پہلے کی طرح تحریک انصاف کے ارکان کی عزت کروں گا، سردار ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمںٹ میں آگئے ہیں اس لئے ان کے استعفے اپنی موت آپ مر گئے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اسپیکر نے اپنی رولنگ میں کہا کہ استعفوں کے حوالے سے انہوں نے وہی کچھ کیا جو آئین کہتا ہے، آئین کے مطابق تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق نہیں ہوئی تھی اس لئے انہوں نے استعفے منظور نہیں کیے تھے، اب وہ دوبارہ پارلیمنٹ میں آگئے ہیں اس لئے ان کے استعفے بھی اپنی موت آپ مر گئے ہیں، وہ پہلے کی طرح تحریک انصاف کے ارکان کی عزت کریں گے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس انتہائی اہم معاملے کے لئے بلایا گیا ہے اس لئے ارکان غیر ضروری بحث سے گریز کریں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2lw098_sardar-ayaz-sadiq_news