اسلام آباد کی مسیحی کالونی میں نالے کی چھت گرنے سے 15 افراد زخمی
مرنے والے شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھی کہ نالے کی چھت لوگوں کا وزن برداشت نہ کرتے ہوئے گرگئی
وفاقی دارالحکومت کی مسیحی کالونی میں نالے کی چھت گرنے سے 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مسیحی کالونی میں نالے پر واقع چرچ میں ایک شخص کا جنازہ آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے لایا گیا جہاں چرچ چھوٹا ہونے کے باعث جنازے کو باہر نالے کی چھت پر رکھ دیا گیا اور اس دوران لوگوں کی بھی ایک بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی، ابھی مرنے والے شخص کی آخری رسومات ادا ہی کی جارہی تھی کہ چھت لوگوں کا وزن برداشت نہ کرتے ہوئے گرگئی جس کے نتیجے میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس اورریسکیو اداروں نے فوری طور پر علاقے میں پہنچ کر زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جب کہ سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ چرچ نالے کی چھت پر غیرقانونی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔