وادی تیراہ میں فضائی کارروائی میں مزید 6 دہشت گرد ہلاک
ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 کو زخمی حالت میں فورسز نے گرفتار کرلیا۔
KARACHI:
خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پیر کو تیسرے روز بھی فضائی کارروائی جاری رہی۔ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 کو زخمی حالت میں فورسز نے گرفتار کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح گن شپ ہیلی کاپٹروں نے سپاہ، ملک دین خیل کوکی خیل کے پہاڑی علاقوں سندانہ، نگروسہ اور نکئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس میں 6 مارے گئے، شیلنگ کے بعد زمینی کارروائی کے دوران 3 زخمی شدت پسندوں کوگرفتار کرلیا گیا، ادھر باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقہ بدان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں لیویز فورس کا صوبیدار شہید ہوگیا۔